چاغی ( نئی تازہ رپورٹ) بلوچستان میں محکمہ تعلیم کے اہلکاروں نے مفت درسی کتب طالب علموں کو دینے کے بجائے ردی میں بیچ دیں۔
لیویز نے کوئٹہ آنے والے ٹرک کو روک کر چیک کیا تو کتابوں سے بھری 19 بوریاں برآمد ہوئیں،جس پر ڈرائیور سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا معلوم ہوا ہے کی کتابیں حکومت کی طرف سے طالب علموں کو مفت فراہمی کے لئے دی گئی تھیں لیکن انہیں ردی میں بیچ دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کتابیں چاغی سے فروخت کی گئی تھیں۔
اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر چاغی حسین بلوچ نے کہا کہ حراست میں لیے گئے ایک شخص نے بتایا ہے کہ اس نے ردی کے گودام سے 600 کلوگرام درسی کتب خریدی ہیں۔جو 20 روپے کلو کے حساب سے ملی ہیں۔
محکمہ تعلیم کے حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔