پشاور( نئی تازہ رپورٹ) مختلف اسکولوں کے طلباء کو ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کرایا گیا اور انہیں عمارت کے جلے ہوئے حصے دکھائے گئے۔
ریڈیو پاکستان پشاور کے دورہ کے موقع پر بچوں کو چند روز قبل کے افسوسناک واقعے کے بارے میں آگاہ کیا گیا اورریڈیو پاکستان میں احتجاج کی آڑ میں شرپسندوں کے گھیراؤ جلاؤ سے متعلق بتایا گیا۔
اساتذہ اورطلباء نے سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر احتجاج بھی کیا۔ بچوں اور اساتذہ نے ریڈیو پاکستان کی نشریات کی دوبارہ بحالی پر افواج پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
رپورٹس کے مطابق شرپسندوں کے ہاتھوں نذر آتش ہونے والے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو یونیورسٹیز اور اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء کے لئے پیر سے جمعہ تک صبح دس بجے سے لیکر چار بجے تک کھول دیا گیا ہے جبکہ عوام اور سول سوسائٹی شام 4 بجے سے 6 بجے تک ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کرسکتے ہیں۔