اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کواسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 8 سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شہریار آفریدی کی گرفتاری 3 ایم پی او کے تحت کی گئی ہے۔اس سے قبل پی ٹی آئی کےمتعدد رہنما 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
ایک روز قبل راولپنڈی سے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو کارکنوں کو اکسانے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔