اسلام آباد ( ئی تازہ رپورٹ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا۔ پٹرول 12 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 30 روپے فی لٹر سستا ہوگیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 270 روپے فی لیٹر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے ، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 12 روپے کمی کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے فی لٹرہوگی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق پیر اور منگل کی درمیانی شب 12 بجے سے ہو گا۔
اسحاق ڈارنے کہا کہ امید ہے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے دیگراشیا کی قیمتوں میں کمی ہوگی لہٰذا ٹرانسپورٹرز سے بھی گزارش ہے کہ کرایوں میں کمی کی جائے۔