انقرہ ( نئی تازہ مانیٹرنگ) ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق کوئی امیدوار واضح برتری حاصل نہیں کرسکا ۔ جبکہ صدارتی ووٹوں کی 98 فی صد گنتی مکمل کر لی گئی ہے،فیصلہ 28 مئی کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر رجب طیب اردوان کواگرچہ مخالف امیدواروں پر برتری حاصل ہے تاہم ان کے 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے کا امکان دکھائی نہیں دے رہا ۔ صدارتی انتخابات میں 98 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اب تک نتائج میں صدر رجب طیب اردوان 49.35 فیصد ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل کمال قلیچ دار اوغلو45 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں۔ تیسرے نمبر پرآنے والے امیدوار اوغان کو 5.23 فیصد ووٹ ملے ہیں۔
صدر کے امیدوار کے لیے 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنا ضروریہیں۔ کسی بھی امیدوار کے 50 فیصد سے زائد ووٹ نہ لینے پرفیصلہ 28 مئی کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ہوگا۔ ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار24 جماعتیں اور 151 آزاد امیدوار انتخابات میں شریک ہیں، ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ساڑھے 6 کروڑ سے زائد ہے۔