کراچی ( نئی تازہ رپورٹ) برٹش کونسل نے منسوخ کیے گئے پیپرز سے متعلق طلبا کو نمبر دینے کا فارمولا جاری کردیا ہے۔
امیدواروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ منسوخ شدہ امتحانات میں سے کوئی بھی جون 2023 کی سیریز میں دوبارہ شیڈول نہیں کیا جا سکتا۔
برٹش کونسل نے طلبا سے کہا کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ کیمبرج کے پاس امتحانات منسوخ ہونے پر نتائج جاری کرنے کے لیے ایک اچھی طرح سے خصوصی غور کا عمل ہے۔
طلبا کو بھجوائے گئے خط میں کہا گیا کہ جن امیدواروں کے امتحانات منسوخ کر دیے گئے ہیں اگروہ کم از کم ایک اہل جزو پر بیٹھے ہوں اور جون 2023 کی امتحانی سیریز میں مجموعی اسیسمنٹ کا کم از کم 15 فیصد مکمل کیا ہوتو وہ اب بھی نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔
Aلیول کے امیدواروں کو مکمل A لیول کا نتیجہ حاصل کرنے کے لیے کم از کم ایک A2- لیول کے جزو پر بیٹھنا ہوگا۔ بیان کے مطابق ہم سمجھتے ہیں کہ کچھ امیدواروں کے سوالات ہوسکتے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ برٹش کونسل نے 10 اور 11 مئی کو ہونے والے امتحانات کو منسوخ کرنے کا مشکل فیصلہ ملک میں پیدا ہونے والی غیر محفوظ صورتحال اور اپنے امیدواروں اور برٹش کونسل کے تمام عملے کی دیکھ بھال کے ہمارے فرض کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
خط میں امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں آپ کے مسلسل تعاون پر شکر گزار ہیں ۔