اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہروں پر اکسانے والوں کی نقص امن کے خطرہ کے تحت گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے بیان کے مطابق پولیس نے شاہ محمود قریشی ، اسد عمر،فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، فلک ناز چترالی، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری کو گرفتار کرلیا ہے۔
بیان کے مطابق تمام گرفتاریاں قانونی تقاضوں کو مکمل کرکے عمل میں لائی گئیں ہیں۔
پولیس نے کہا ہے کہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ عوام مِیں افواہ اور اشتعال پھیلانے سے گریز کریں۔