کراچی( نئی تازہ رپورٹ) نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کو 47 رنز سے شکست دیکرپہلی کامیابی سمیٹ لی، سیریز میں کیویز کو وائٹ واش کرنے کامیزبان ٹیم خواب پورا نہ ہو سکا،پانچ میچز کی سیریز 1-4 سے پاکستان کے نام رہی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پانچویں ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 299 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ول ینگ 87، ٹام لیتھم 59 اورمارک چپمین 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
شاہین آفریدی نے 3، شاداب خان اور اسامہ میر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد وسیم اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
پاکستانی ٹیم 300 رنز کے ہدف کے لیے کھیلتے ہوئے 46.1 اوورز میں 252 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی طرف سے افتخار احمد ایک بار پھر جارحانہ بیٹنگ کی 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، آغا سلمان 57، فخر زمان 33 اور شان مسعود 7 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، کپتان بابر اعظم کی قسمت نے ساتھ نہ دیا اوروہ اپنے 100 ویں میچ میں صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔
شاداب خان نے14، اسامہ میر نے 20 رنز بنائے، شاہین آفریدی بغیرکوئی رن بنائے پویلین لوٹے جبکہ محمد وسیم 6 اور حارث رؤف 1 رن بناکر آوٹ ہوگئے، نیوزی لینڈ کی طرف سے ہینری شپلے اور رچن رویندرا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے 4 میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرچکا ہے، فخر زمان کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔