کراچی ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 102 رنزکے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل کرلی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایک روزہ کرکٹ سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز اسکور کیے۔
کپتان بابر اعظم نے کیریئر کی 18 ویں سینچری بنائی وہ 107 رنزبنا کر سر فہرست رہے۔ آغا سلمان 58، شان مسعود 44، افتخار احمد 28، محمد رضوان 24 اور فخر زمان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی 23 اور محمد حارث 17 رنز بنا کرناٹ آئوٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3 وکٹیں حاصل کیں، اش سودھی اور بین لسٹر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 335 رنز کے ہدف کےتعااقب میں 44 ویں اوور میں 232 رنز پر ہمت ہار گئی۔یہ کیویز کی اس سیریز میں مسلسل چوتھی شکست ہے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مارک چیپ مین نے 46، ڈیرل مچل 34، ٹام بلنڈل 23، وِل ینگ 15 اور جیمز نیشم نے11 رنز بنا ئے۔
پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے چار وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم نے تین، حارث رؤف نے دو اور شاہین شاہ آفریدی نے ایککھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
اس میچ میں کامیابی سے پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ ایک میچ ابھی باقی ہے۔