اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10، 10 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 164روپے 68 پیسے اورمٹی کے تیل کی نئی قیمت 176 روپے 07 پیسے فی لیٹر ہو گی۔ جبکہ ہائی سپیڈ دیزل 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 288 روپے میں فروخت ہو گا۔
وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز کے باوجود اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا، اس کی قیمت آئندہ 15 روز کے لیے 282 روپے فی لیٹربرقرار رکھی گئی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ وزارت خزانہ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) کی سفارش کے بعد قیمتوں میں تبدیلی کے معاملے کو قوم کے حق میں طے کرنے کی پوری کوشش کی ہے ۔
وزیر خزانہ کے مطابق موجودہ قیمتیں یکم سے 15 مئی تک برقرار رہیں گی۔