راولپنڈی( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے117 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ امام الحق نے 60 اور کپتان بابر اعظم نے49 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بل باز محمد رضوان نے 42 رنز بنا ئے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملن نے 2 کھلاڑیوں کو آئوت کیا جبکہ پلیئر ٹِکنر، اِیش سودی اور روندرا رچن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے تاس جیت کرنیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی. پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 113 رنز کی عمدہ اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ تاہم ان کی سنچری ٹیم کو فتح نہ دلا سکی، وِل ینگ نے86، ٹام لیتھم 20، چیڈ باؤزنے 18 رنز بنائے۔ہینری نکلس 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔