لاہور( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان Pakistan نے نیوزی لینڈ New Zealand کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی T20I میچ میں 38 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو – صفر کی برتری حاصل کرلی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں192 رنز بنائے،اور اس کے 4 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے شاندار سینچری اسکور کی۔ انہوں نے 101 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کیریئر میں ان کی تیسری سنچری ہے۔
افتخار احمد 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔سٹار بلے بازمحمد رضوان 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 2 ، روی رچندر اور جیمز نیشم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا سکی۔ اس طرح سیریز کا دوسرا میچ پاکستان نے 38 رنز سے جیت لیا۔نیوزی لینڈ کےمارک چیپ مین 64 رنز( ناٹ آئوٹ) کے ساتھ نمایاں رہے۔ چیڈ باؤس نے 26، کپتان ٹام لیتھم 19 اور کول میکونچی نے 12 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، عماد وسیم، شاداب خان اور زمان خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
مسلسل دوسری کامیابی سے میزبان ٹیم کو پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔