اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے ہفتہ کی شب قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد قیمت 272 روپے سے بڑھ کر282 فی لیٹر ہوگئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 5 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 186 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقراررہیں گی۔ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اطلاج رات ہفتہ اور اتور کی درمیانی شب 12 بجے سے ہوگیا۔پیٹولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے ہوں گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق قیمتوں کا اطلاق 16 اپریل سے ہوگا۔