جکارتہ ( نئی تازہ مانیٹرنگ) انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں شدید زلزلہ آنے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم حکام نے سونامی کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلےکا مرکز جاوا کے علاقے توبان سے 96 کلومیٹر دور سمندر میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے کئی دیگر مقامات پر بھی محسوس کیے گئے۔
انڈونیشین جیولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 594 کلومیٹر تھی اس لیے سونامی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انڈونیشین ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق جاوا اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے تاہم فوری طور پرکسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حکام کے مطابق زلزلہ کافی گہرائی میں تھا اس لیے کسی نقصان کا امکان نہیں، تاہم اس حوالے سے متعلقہ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔