اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان رواں برس عید الفطر پر نئےکرنسی نوٹ جاری نہیں کرے گا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سال عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئےکرنسی نوٹ حاصل کرنے کے لئے گزشتہ برسوں میں ایس ایم ایس کا طریقہ کار متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے شہری نئے نوٹ حاصل کرتے تھے ، تاہم اس بار عید پرعوام نئےکرنسی حاصل نہیں کر پائیں گے۔