اسلا م آباد(نئی تا زہ رپورٹ): وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ عیدالفطر سے قبل ادا کرنے کا اعلان کیا ہے.
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ماہانہ پنشن بھی عید الفطر سے پہلے ادا کر دی جائے گی جس سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو انتہائی ضروری ریلیف ملے گا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تنخواہوں اور پنشن کی جلد ادائیگی کے لیے فوری انتظامات کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سرکاری ملازمین کو ان کا مناسب معاوضہ بروقت مل جائے۔
یہ فیصلہ بہت سے سرکاری ملازمین کے لیے باعث اطمینان ہو گا ۔