اسلا م آ با د (نئی تا زہ رپو ر ٹ ) اسلام آباد میں حکام نے صحت کے ضابطوں کی سنگین خلاف ورزیوں اور ہیپاٹائٹس پھیلانے پر بلیو ایریا میں واقع مشہور بیکری تہزیب بیکرز کو سیل کر دیا ہے۔
یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب بیکری کے 6 ملازمین کا ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ مثبت آیا اور حکام کی جانب سے نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود وہ ملازمین کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیکری انتظامیہ کو ہیپاٹائیٹس سے متاثرہ کارکنوں کو فوری طور پر کام کرنے سے روکنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم انہوں نے ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ صحت اور حفاظت کے ضوابط کی اس خلاف ورزی نے حکام کو سخت کارروائی کرنے اور بیکری کو سیل کرنے پر مجبور کیا۔
تہزیب بیکرزداراحکومت کی ایک مشہور بیکری ہے، جہاں مقامی لوگ اور سیاح یکساں طور پر آتے ہیں۔ اس کی اچانک بندش نے بہت سے صارفین کو مایوس اور ہیپاٹائٹس کے پھیلا کے بارے میں فکر مند بنا دیا ہے۔ حکام نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس وبا پر قابو پانے اور اسے مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔
یہ واقعہ کاروباری اداروں کے لیے صحت اور حفاظت کے ضوابط کو سنجیدگی سے لینے اور اس طرح کے سنگین نتائج سے بچنے کے لیے ان پر سختی سے عمل کرنے کی یاد دہانی ہے۔