اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ سے زیادہ ہو گئی. الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
مرد اور خواتین ووٹرز کا تناسب
الیکشن کمیشن کی جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 930 ہو گئی ہے، جن میں 6 کروڑ 78 لاکھ 93 ہزار 815 مرد ووٹرزجبکہ 5 کروڑ 77 لاکھ 32 ہزار 575خواتین ووٹرز ہیں۔ای سی سی پی کی جاری کردہ ووٹرز فہرستوں کے مطابق رجسٹرڈ مرد ووٹرز 54 فیصد جبکہ خواتین 46 فیصد ہیں،
اسلام آباد اور صوبوں میں ووٹرز کی تعداد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 953 ہے، بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 28 ہزار 726 ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 15 ہزار 490 ہے، سندھ میں 2 کروڑ 63 لاکھ 96 ہزار 53 اورپنجاب میں 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168 ووٹرز ہیں۔
عمر کے لحاظ سے ووٹرز کا تناسب
ای سی پی کےاعدادو شمار کے مطابق ملک میں 18 سے 25 سال تک ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ 21 ہزار 392 ہے، 26 سے 35 سال تک کے 3 کروڑ 26 لاکھ 18 ہزار 771 ووٹرز ہیں. 36 سے 45 سال کےووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 963 ہے۔
الیکشن کمیشن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملک میں 56 سے 65 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 99 ہزار 9 ہےجبکہ 66 سال سے زائد عمر کے 1 کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 122 ووٹرز ہیں۔