کابل ( نئی تازہ مانیٹرنگ) افغانستان میں برسر اقتدارطالبان نے اقوام متحدہ کی افغان خواتین کارکنوں کو کام سے روک دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان حکام سے خواتین عملے کو کام سے روکنے پر تفصیلات معلوم کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کی خواتین کے کام کرنے پر پابندی سے اقوام متحدہ کا خواتین عملہ مستثنیٰ تھا۔
اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ مشن کے تمام عملے کو 48 گھنٹوں تک کام پر نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اقوام متحدہ کے حکام نے کہا ہے کہ افغان عملے کو سیکیورٹی خدشات کے باعث کام پر نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔
طالبان حکام کی جانب سے اس خبر پر فوری طور کوئی رد عمل نہیں آیا۔