اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا۔
منگل کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرکے 21 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اعلان بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی ( ایم پی سی) کے اجلاس کے بعد سامنے آیا۔ بیان کے مطابق ایم پی سی نے نوٹ کیا کہ مارچ 2023 میں افراط زر مزید بڑھ کر 35.4 فی صد تک پہنچ گیا، اور قریبی مدت میں اس کے بلند رہنے کی توقع ہے۔ تاہم افراط زر کی توقعات کی سطح بلند ہونے کے ابتدائی اشارے موجود ہیں۔