تہران ( نئی تازہ مانیٹرنگ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دے دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کے نائب محمد جمشیدی نے ٹوئٹرپر ایک بیان میںکہا کہ سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ریاض مدعو کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر کے نام خط میں دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کیا ہے۔محمدجمشیدی کے مطابق شاہ سلمان نے ایران سعودی مضبوط اقتصادی وعلاقائی تعاون پرزوردیا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی فرمانرواکی دعوت کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب سے تعاون بڑھانے کیلئے ایران تیار ہے۔
ایران اورسعودی عرب نے سات برس بعد 10 مارچ کودوطرفہ سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات 2016 سے منقطع تھے، رواں ماہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں چین نے اہم کردار ادا کیا۔ دونوں ممالک نے اپنے اپنے سفارتخانے بھال کرنے پر بھی اتفاق کیا تھا۔