لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس ہائی کورٹ کا فیصلہ ہوا میں اڑا کرعمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں داخل ہوئی۔غیرقانونی آپریشن میں ملوث پولیس افسران پر مقدمات درج کرا رہے ہیں۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ ہوا میں اڑا کرزمان پارک میں واقع عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہوئی اور چادر، چار دیواری کے ہر اصول کو پامال کیا گیا، انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، انہوں نے کہا کہ یہ تمام واقعات پاکستان میں جاری آئینی بحران کا شاخسانہ ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتی احکامات ہوا میں اڑانا ناقابل معافی ہے، قانونی ٹیم کی میٹنگ بلائی ہے، غیرقانونی آپریشن اور تشدد میں ملوث تمام پولیس افسران پرمقدمات درج کرا رہے ہیں۔