اسلام آباد( نئی تازہ رپوررٹ) پاکستان کو چین سے پچاس کروڑ ڈالر قرض کی دوسری قسط موصول ہوگئی ہے۔
وزیر خزانہ احاق ڈار کے مطابق جمعہ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں چائنیز بینک آئی سی بی سی کی جانب سے بھیجی گئی 500 ملین ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ رول اوور کے تحت چین کے آئی سی بی سی بینک سے مزید 30 کروڑ ڈالر قرض کیلئے پیشرفت جاری ہے، آئی سی بی سی سے مجموعی طورپرپاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا ہے۔
اس سے قبل چین سے 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو چکی ہے۔آج ملنے والی دوسری قسط کے بعد یہ رقم ایک ارب ڈالر ہوگئی ہے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ رول اور کی رقم پاکستان نے حالیہ مہنینوں میں چین کو ادا کر دی تھی انہوں نے کہا کہ چین سے ملنے والی رقم سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔