اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) آئی جی گلگت بلتستان پولیس محمد سعید کوزمان پارک معاملہ پر عہدے سے ہٹا دیا گیا، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔بدھ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد سعید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا سے گریڈ 20 کے پولیس افسر ڈار علی خٹک کو نیا آئی جی گلگت بلتستان مقررکیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے نئے آئی جی گلگت بلتستان کو زمان پارک لاہور سے پولیس واپس بلوانے کی ہدایت کردی۔ معلوم ہوا ہے کہ محمد سعید کو زمان پارک سے پولیس نفری واپس نہ بلوانے پر عہدے سے ہٹایا گیا۔