اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں آئندہ ہفتے ہونے والے ضمنی انتخابات منسوخ کردیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے مختلف صوبوں اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کردیے، الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات عدالتی فیصلوں کی روشنی میں منسوخ کیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے 24 حلقوں اور اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات منسوخ کیے گئے۔
بلوچستان میں قومی اسمبلی کے ایک اور سندھ میں قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر بھی ضمنی انتخابات منسوخ کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات 16 اور 19 مارچ کو کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔