اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) مقامی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کومسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔
ہفتہ کو ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں سول جج رانا مجاہد رحیم کی عدالت میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی کے راجہ خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے۔ علی نواز اعوان کی طرف سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
علی امین گنڈا پور کو مقدمے کی سماعت کے دوران مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔عدالت نے اس ضمن میں ملزم علی امین کا اشتہار جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت بھی خارج کر دی ۔ کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے۔