دبئی ( نئی تازہ مانیٹرنگ) متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک سے دو ہفتے قبل ہی شاپنگ مالز اورسپر مارکیٹس نے ضرورت کی 10 ہزار اشیاء پر 75 فیصد تک رعایت دینےکا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای کی تمام ریاستوں میں رمضان خریداری کے لئے مختلف اقسام کی ڈیلز اور بڑے پیمانے پر ڈسکائونٹ افرز دی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کھانے پینےکی اشیاء سمیت روز مرہ استعمال کی دیگر مصنوعات پر بچت کی پیشکش سے آن لائن خریداری کرنے والے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خریدار رمضان کے دوران 10 ہزار سے زائد اشیاء پر 75 فیصد تک کی رعایت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے مختلف کمپنیوں نے رمضان کے دوران اشیاء کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنےکے لیے اسٹاک کی دستیابی میں 15 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔