کوئٹہ( نئی تازہ رپورٹ) نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے مکمل تیار کر لیا گیا۔ 23 مارچ سے پروازیں اڑان بھرنا شروع کر سکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے سیفٹی چیک مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سی اے اے کی ٹیم نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے پوری طرح کلیئر قرار دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر 23 مارچ سے فلائٹ آپریشن شروع ہو سکتا ہے۔