راولپنڈی ( نئی تازہ سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے241 رنز کا بڑا ہدف آسانی سے حاصل کرتے ہوئے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔بابر اعظم کی سینچری رائیگاں، جیسن روئے نے 145 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔میچ میں دونوں طرف سے مجموعی طور پر 483 رنز بنائے گئےجبکہ بائولرز کو صرف تین وکٹیں مل سکیں. ایک کھلاڑی رن آہوٹ ہوا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپرلیگ کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 241 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔کوئٹہ نے 243 رنز بنائے جبکہ میچ کی 8 گیندیں باقی تھیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے نے 5 چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر دھواں دار145 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔ محمد حفیظ 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔وِل سمیڈ 26 اور مارٹن گپٹل 21 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے مجیب الرحمان اور وہاب ریاض کو ایک ایک وکٹ ملی ۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز اسکور کیے۔
پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل میں اپنی پہلی سینچری اسکور کرتے ہوئے 115 رنز بنا کررن آئوٹ ہوئے۔ صائم ایوب 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔روومن پاول 35 اور ٹام کوہلر کیڈمور 7رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ڈووین پریٹوریس نے ایک وکٹ حاصل کی۔جبکہ ایک کھلاڑی ( بابر) رن آئوٹ ہوئے۔