کراچی ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان نیوی نے سمندر کے راستے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ پاک نیوی نے بحیرہ عرب میں کارروائی کے دوران280 کلو کرسٹل آئس ضبط کرلی، جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 4ارب سے زائد بتائی گئی ہے۔
ترجمان پاکستان نیوی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز نے آپریشن کے دوران280 کلو کرسٹل آئس ضبط کر کے سمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔منشیات اسمگلنگ کیخلاف آپریشن پاک بحریہ کی سمندرمیں مؤثرنگرانی کا نتیجہ ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ضبط کی جانیوالی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 4ارب سےزائدہے۔
گرفتار اسمگلرز کو مزید کارروائی کیلئےقانون نافذکرنیوالےاداروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔