لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) پنجاب کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشنز کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) کی طر ف سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشنز لاہور اور سرگودھا میں کئے گئے۔ اس دوران لاہور سے پانچ اور سرگودھا سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ اور آئی ای ڈی برآمد ہوئے ۔ دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیموں سے بتایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری زیر حراست 33 متشبہ افراد سے تفتیش کے دوران حاصل معلومات کی کی مدد سے ہوئی۔ د دہشت گردوں کے خلاف پانچ مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی آئی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد، ڈیٹونیٹر اور بم تیار کرنے کا سامان برآمد کرلیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ رواں ہفتے پنجاب میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے 382 کومبنگ آپریشن کیے گئے، آپریشن میں 59 مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔