واشنگٹن ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان اور امریکا کے درمیان دو روزہ انسداد دہشت گردی مذاکرات پیر 6 مارچ سے شروع ہوں گے۔ دونوں ممالک دہشت گردی سے نمٹنے کی غرض سے اپنی کوششوں کو مربوط کرنے کے امکانات تلاش کرنے کے لیے تبادلہ خیال کریں گے،
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا کے قائم مقام کو آرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی کرسٹوفر لینڈبرگ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
مذاکرات میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور ہوگا۔پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات میں سرحدی سیکیورٹی اور دہشت گردوں کی مالی مدد روکنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔