راولپنڈی ( نئی تازہ سپورٹس ڈیسک ) اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو6 وکٹوں سے شکست دے دی، اعظم خان نے 72 رنز کی ناقابل شکست اور فا تحانہ اننگز کھیلی۔عماد وسیم کے 92 رنز کراچی کی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔
جمعہ کوراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 8 کے 19 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔ کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 92 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ میتھیو ویڈ 13 رنز بنا کا ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔عرفان خان نیازی 30، وکٹ کیپر بیٹر ایڈم روزنگٹن 20، طیب طاہر 19، شعیب ملکر 12 اورشرجیل خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے دو جبکہ رمان رئیس، حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 202 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 19.2 اوورز میں حاصل کر لیا ۔اعظم خان 72 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے ، فہیم اشرف 41 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوگئے۔ کولن منرو 11، ایلکس ہیل 34،ریسی 22 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔محمد عامر ،تبریز شمسی اور عامریامین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست، لاہور قلندرز پی ایس ایل فائنل میں پہنچ گئی
لاہور( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان سپرلیگ8 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے...
Read more