اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 30اپریل سے 7مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کرتے ہوئے صدر عارف علوی کو خط بھجوا دیا۔چیف الیکشن کمشنر سلندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ای سی پی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ارکان اور سیکریٹری الیکشن کمیشن شریک ہوئے۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو خط بھجوادیا گیا، خیبرپختونخوا ہے جس میں صوبہ پنجاب کی اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد کے لیے 30اپریل سے 7مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق صدر مملکت کی طرف سے تاریخ کے انتخاب کے بعد آئینی اور قانونی فرائض کی انجام دہی کے لیے تیار ہیں۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے گورنر خیبرپختونخوا کو بھی مراسلہ تحریر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ صوبے میں الیکشن کے حوالے سے آپ کے جواب کا انتظار ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بدھ کوجاری ہونے والے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات 90 روز کی مقررہ مدت میں کرائے جائیں، تاہم عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی عملی مشکل کی صورت میں 90 روز کی آخری تاریخ سے کم سے کم مدت کی تاخیر کی تاریخ تجویز کرے۔
سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ صدر مملکت پنجاب اور گورنر خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن پاکستان کی مشاورت سے بالترتیب پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تاریخیں طے کریں گے۔