انقرہ ( نئی تازہ مانیٹرنگ) ترکیہ میں زلزلے کے 23 دن بعد ملبے تلے دبے ہوئے کتے کو زندہ نکال لیا گیا۔فروری کے اوائل میں ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے میں 50 ہزار سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔زلزلے سے سیکڑوں عمارت تباہ ہوئیں ، ریسکیو حکام کی جانب سے ملبے کو ہٹانے کا کام اب بھی جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تباہ کن زلزلے کے 23 دن بعد ریسکیو ٹیموں نے ایک کتے کو ملبے سے زندہ نکال لیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق کھانے، پانی اور سورج کی روشنی کے بغیر تین ہتے سے زیادہ عرصہ زندہ رہنے والے کتے کو 2 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد ملبے سے زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ ہمیں ملبے میں سے آواز آئی، قریب جاکر سنا تو محسوس ہوا کہ ملبے تلے ایک کتا موجود ہے ، ایک چھوٹے سے سوراخ میں سے کتے کی ناک دکھائی دی جس کے بعد دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد کتے کو زندہ نکال لیا گیا۔