اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں اسکول آن ویلز منصوبے کا افتتاح کردیا۔ ابتدائی طور پر 8 بسوں پر مشتمل اسکول آن ویلز(Faculty on Wheels) منصوبہ کے تحت اسلام آباد اور گردو نواح کے بچوں کو بسوں میں قائم موبائل اسکولز کے ذریعے تعلیم فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر اسکول کے بچوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرنااولین ترجیح ہے ، موبائل لائبریری دور دراز کے بچوں کوتعلیم دلوانے کا بہترین ذریعہ ہے ،بچے قو م کے معمار ہوتے ہیں ،تعلیم کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے۔