اسلام آباد ( نئی تازہ مانیٹرنگ ) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کے مقدمہ میں گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی نے اسلام آباد پولیس کے حوالے سے بتا یا کہ لیفٹیننٹ جزل ( ر) امجد شعیب کو ان کی قیام گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق امجد شعیب پرتھانہ رمنا اسلام آباد میں عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کا مقدمہ درج ہے۔امجد شعیب پر یہ مقدمہ ان کے ٹی وی انٹرویو کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ امجدشعیب کے خلاف مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔