اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ )اسلام آباد پولیس کے دو اہلکاروں کو فیملیز کو تنگ کرنے اوررشوت مانگنے کی شکایات ثابت ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقہ میں ایگل سکواڈز پر مامور دو پولیس ملازمین کے خلاف شکایت موصول ہوئی کہ یہ پولیس ملازمین دوران ڈیوٹی پبلک مقامات پر بلاوجہ فیملیزکو تنگ کرتے اور ان سے رشوت کا تقاضہ کرتے تھے ۔
ترجمان کے مطابق شکایت پر ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دیا، انکوائری میں ان پولیس ملازمین کو قصور وار پایا گیا۔جس پر انکےخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں اسلام آباد پولیس کا واحد مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے۔