کراچی ( نئی تازہ سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل 8 کے میش میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو63 رنز سے شکست دے دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 199 رنز کے ہدف کے تعا قب میں 135 رنز بنا سکی اور اس کے 8 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔
منگل کوکراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 8 کے 10 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے وکٹ کیپر بل باز شائے ہوپ 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مرزا بیگ 31، حسین طلعت 26، فخر زمان 22، کامران غلام 21 اور ڈیوڈ ویزے 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔سکندر رضا 32 جبکہ راشد خان 11 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوڈین اسمتھ اور قیس احمد نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور محمد حسنین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
199 رنز کے ہدف کے حصول کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز8 کھلاڑی آئوٹ ہونے پر20 اوورز میں صرف 135 رنز بنا پائی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حفیظ 25، مارٹن گپٹل 15، قیس احمد 9، اوڈین اسمتھ 9، افتخار احمد 6 اور محمد نواز 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ کپتان سرفراز احمد 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے 3،3 جبکہ راشد خان اور سکندر رضا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
پی ایس ایل میں اب تک کوئٹہ نے 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں اسے کامیابی اور تین میں شکست ہوئی ہے۔لاہور قلندرز تین میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے دومیں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔