کراچی( نئی تازہ سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپرلیگ 8 کے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پشاور زلمی نے 155 رنز کا مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پیر کوکراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے افتخار احمد 50 اور اوڈین اسمتھ 25 رنز بنا کر ناٹ آئو ٹ رہے۔ کپتان سرفراز احمد 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جیسن روئے 14، مارٹن گپٹل 12 اور محمد نواز 2 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر نے 2 جبکہ ارشد اقبال اور جیمز نیشم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی نے 155 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر157 رنز بنا کر حاصل کر لیا،اس کایابی کے بعد پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ زلمی کی جانب سے جیمز نیشم 37 اور روومن پاول 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 19، محمد حارث 18 اور ٹام کویلر-کیڈمور 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دسن شاناکا 16 اور وہاب ریاض 10 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3 جبکہ نسیم شاہ، محمد نواز اور قیس احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔