کوئٹہ ( نئی تازہ مانیٹرنگ)بلوچستان کے مختلف علاقوںمیں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے، رپورٹس کے مطابق اتوار کو صوبہ بلوچستان میں خاران اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے تاہم زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کو بلوچستان کے ضلع خاران اور قریبی علاقوں میں صبح 11 بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئ۔زلزلہ پیماہ مرکز کی طرف سے بتایا گیا ہے زلزلے کی گہرائی زیر زمین 10 کلو میٹر تھی، اور اس کا مرکز خاران سے 29کلو میٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔