اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہےکہ آئین میں سوراخ تلاش کرنے کی بجائے اس کی پاسداری کرنی چاہیے، الیکشن کی تاریخ دینے کے بجائے معاملہ ایک دوسرے پر ڈالا جا رہا ہے۔ حیلے بہانے تلاش کیے جا رہے تھے اس لیے مجھے خط لکھنا پڑا۔
ایک انٹرویو میں صدر عارف علوی نے کہا کہ الیکشن کے لیے حیلے بہانے تلاش کیے جا رہے تھے اس لیے مجھے خط لکھنا پڑا، الیکشن کی تاریخ دینے کے بجائے معاملہ ایک دوسرے پر ڈالا جا رہا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے الیکشن کی تاریخ دینے پر جرمانہ ہوجائےگا۔ آئین میں سوراخ تلاش کرنےکی بجائے اس کی پاسداری کرنی چاہیے، یہ نہ کریں کہ آئین کی شقوں کو کس طرح سائیڈ پر رکھ کر الیکشن میں تعطل کا اہتمام کیا جائے۔
صدر نے کہا کہ م اس وقت ملک میں اتحادی نہیں ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ ہے اوریوں محسوس ہوتا ہے اسے کوئی سہارا مل رہا ہے، ایک سوال پر صدر نے واضح کیا کہ الیکشن میں تاخیر کے معاملہ پر گورنرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتا۔