اسلام آباد(نئی تازہ مانیٹرنگ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جمعرات 16 فروری سے 12.8 فیصد مزید اضافے کی تیاری کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 32 روپے فی لیٹرتک اضافے کا امکان ہے جس سے مہنگائی کی ایک اور بڑی لہر آئے گی۔معلوم ہوا ہے کہ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 10روپے فی لیٹراضافہ ہوگا جو دو مراحل میں کیا جائے گا۔ اس طرح ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر لیوی کا نفاذ ہوجائیگا۔ پیٹرول پر 50 روپے لیوی کی حد پہلے ہی پوری ہو چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12.8 فیصد اضافہ کیا جائے گا جس سے اس کی قیمت 281.87 روپے ہوجائے گی۔ڈیزل کی قیمت 12.8 فیصد اضافے کے ساتھ 262.8 روپے سے بڑھ کر 295.64 روپے فی لیٹر ہوگی. اسی طرح مٹی کا تیل،لائٹ ڈیزل بھی مہنگے ہوں گے۔
حکومت کو قیمت میں اضافے سے 850 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے لیکن 250 ارب روپے شارٹ فال کا تخمینہ ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نےدو ہفتے قبل بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا تھا۔