لاہور (نئی تازہ رپورٹ ) گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کی ملاقات میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہونے پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں اسد عمر، فواد چودھری، فرخ حبیب، مسرت جمشید چیمہ، شیریں مزاری اورحماد اظہر سمیت دیگر رہنم شریک ہوئے ، اجلاس الیکشن کمیشن اور گورنر کے الیکشن کی تاریخ نہ دینے کے بعد کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران آئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جبکہ صدر عارف علوی کے آئینی کردار کے آپشن پر بھی غور کیا گیا، عمران خان نے صدرمملکت سے ہونے والے رابطے کے حوالے سے آگاہ کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔