کراچی (نئی تازہ نیوز) کراچی ایئر پورٹ پر امریکہ سے آنے والے مسافرسے دو کروڑروپے سے زائد کے موبائل فونز برآمد کرلئے گئے۔
کسٹمز ذرائع کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے مسافرسے سوا دو کروڑروپے مالیت کے موبائل فونز برآمد کرلئے گئے۔کسٹمز حکام کے مطابق ارشد خان نامی مسافر امریکہ سے غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی کے راستے کراچی پہنچا تھا، اہلکاروں نے مسافر سے چیکنگ کے دوران 51 نئے ماڈل کے آئی فونز برآمد کئے ، جن کی پاکستانی کرنسی میں مالیت سوا دو کروڑ روپے کے قریب ہے۔
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے موبائل فونز پر 66 لاکھ روپے سے زائد کی ڈیوٹی بنتی ہے، تاہم مسافر نے ٹیکس بچانے کے فونز چپا کر لانے کی کوشش کی، ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔