لاہور ( نئی تازہ سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلیں گے۔ذرائع کے مطابق نوجوان کرکٹر احسان علی انجری کے باعث پی ایس ایل نہیں کھیل پائیں گے۔اطلاعات کے مطابق احسان علی کی انجری کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق کپتان حفیظ کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔
ادھر پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے آئرلینڈ کے بائولر جوش لٹل بھی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئر لینڈ کے جوش لٹل جنوبی افریقا میں ٹریننگ کے دوران ٹانگ میں کھنچاؤ کا شکار ہوئے، کرکٹ آئر لینڈ نے جوش لٹل کو معائنے کیلئے طلب کر لیا ہے۔ملتان سلطانز کی طرف سے جوش لٹل کی انجری کی تصدیق کر دی گئی ہے، کرکٹ آئرلینڈ جوش لٹل کی دستیابی کے بارے میں ان کی میڈیکل رپورٹ کے بعد آگاہ کرے گا۔
پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن پیر 13 فروری سے شروع ہو رہا ہے، پہلامیچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔