اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات 16 مارچ کے بجائے 19 مارچ کو کرانے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی تعطیل ہو گی، الیکشن کمیشن متعلقہ صوبوں کو ان حلقوں میں تعطیل کرنے کے لیے خط لکھے گا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن 60 روز کے اندر ضمنی انتخابات کرانے کی پابندی کرنا چاہتا ہے ،19 مارچ کو الیکشن کرانے سے آئینی خلاف ورزی ہو گی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن 16کی بجائے 19مارچ کو کرانے کا مطالبہ کیاتھا ۔
تھریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کی طرف سے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے نام لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیاتھا کہ الیکشن کمیشن نے 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے، جمعرات معمول کے مطابق کام کا دن ہے، ووٹرز ذاتی و سرکاری امور میں مصروف ہوں گے، ورکنگ ڈے پر پولنگ کرانےسے بڑی تعداد میں ووٹرز حق رائے دہی کے استعمال سے محروم ہوسکتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء کے خط مین کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے شیڈول پر نظرثانی کرے اور ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ اتوار 19 مارچ کو کر ائی جائے۔ تاہم الیکشن کمیشن نے پی ٹی ائی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پہلنگ 16 مارچ کو کرانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔