راولپنڈی ( نئی تازہ رپورٹ ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے آرمی چیف کےدورہ امریکا سےمتعلق قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیرکےدورہ امریکاسےمتعلق سوشل میڈیاپرقیاس آرائیاں بےبنیادہیں،آرمی چیف 5 سے 10فروری تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف برطانیہ میں5ویں پاک برطانیہ استحکام کانفرنس میں شرکت کی غرض سےگئےہیں، یہ کانفرنس دونوں ممالک میں باہمی فوجی تعاون کیلئےسال میں دوبار منعقد ہوتی ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 2016سےعسکری قیادت اس کانفرنس میں شرکت کرتی ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے سربراہ سے متعلق افواہ پھیلائی گئی تھی کہ وہ امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔