اسلام آباد (نئی تازہ نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو راہداری ریمانڈ پرمری پولیس کے حوالے کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ رفعت محمود کی عدالت میں مری پولیس کی جانب سے شیخ رشید احمد کے راہداری ریمانڈ کی سماعت ہوئی، اس دوران عدالتی حکم پر شیخ رشید کی کمرہ عدالت میں ہتھکڑی کھول دی گئی۔
پولیس کی جانب سے پراسیکیوٹر عدنان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل مری میں درج مقدمہ میں شیخ رشید کو کبھی عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔ ہمیں راہداری ریمانڈ چاہیے ۔دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل نے اپنے دلائل پیش کیے، سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے راہداری ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی اور شیخ رشید احمد کو مری پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ کل 2 بجے تک شیخ رشید کو مری کی متعلقہ عدالت میں پیش کردیا جائے۔