اسلام آباد (نئی تازہ نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہے. جوڈیشل میجسٹریٹ عمر شبیر نے منگل کو فیصلہ سنایا. عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جسے کچھ دیر کے بعد سنایا گیا شیخ رشید کی طرف سے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی . ان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے مقدمہ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما نے آصف علی زرداری سے متعلق شیخ رشید کے بیان کی بنیاد پر درج کرایا ہے جس میں شیخ رشید نے آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگایا تھا.
لاہور اور ملتان میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ، ماسک پہننا لازمی ہوگا
لاہور: سموگ میں کمی اور فضائی آلودگی کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد حکومت پنجاب نے لاہور اور ملتان میں...